شجاع آباد کلرکس بار کا تھانیدار کے خلاف احتجاج‘ کچہری میں پولیس کا داخلہ بند

Aug 22, 2022


شجاع آباد (نامہ نگار) رفیقِ قدیم نے صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن شجاع آباد واجد علی بھٹہ کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا موبائل اور پچاسی ہزار روپے بھی چھین لیے جس پر شجاع آباد کلرکس بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا مزید برآں ممبر کلرکس بار ایسوسی ایشن پنجاب ملتان ڈویڑن خالد خان بلوچ نے کہا کہ تھانیدار رفیق قدیم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ پھیلا دیں گے۔
وزیراعلیٰ جلدملتان کا دورہ کرینگے: خالد خاکوانی خوشنود‘ اختر بھٹہ نائب صدور رانا حفیظ 
کو میڈیا کوارڈینیشن کے نوٹیفکیشن جاری
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی جلد ہی ملتان کا دورہ کریں گے اور سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان کے لئے تاریخ سازپیکج کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر خوشنود علی ، اختر بھٹہ کو نائب صدور اور رانا محمد حفیظ کو میڈیا کوارڈنیٹر مسلم لیگ ضلع ملتان کے نوٹیفیکشن دینے کے موقع پر کیا ،اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ضلع شیراز خان ملیزئی، مہتاب عاصی بھی موجود تھے۔

ملتان ویسٹ کمپنی کا شہر کی داخل شاہرا¶ں پر صفائی آپریشن 
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئے آپریشن جاری ہے ڈبل پھاٹک سے چوک ناگ شاہ تک شاہراہ کی سکریپنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ کائیاں پور کے علاقے میں شاہراہ کے اطراف سے تمام ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے۔شیرشاہ روڈ پر مظفر آباد کے علاقہ میں صفائی آپریشن جاری ہے اور داخلی شاہراہ کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔میٹرو روٹ اور شہر کے تمام فلائی اوورز کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔


بدھلہ سنت میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ صارفین پریشان
بدھلہ سنت(نامہ نگار) بدھلہ سنت میں سر شام ہی گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے ہونے لگ گئے، شام 7بجے گیس غائب ہوتی ہے اور صبح 8بجے گیس بحال کی جاتی ہے، گھریلو صارفین خصوصاً خواتین کو کھانا بنانے میں دقت کا سامنا ہے، شہریوں نے جی ایم گیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کےا ہے۔

مزیدخبریں