کرونا پولیو جیسے موذی امراض میں ہیلتھ ورکرز نے دن رات کام کیا: محمد علی

Aug 22, 2022


ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے کہا ہے کہ کرونا پولیو اور ڈینگی جیسی موذی امراض میں ہیلتھ ورکرز نے دن رات کام کیا اور کافی حد تک ان امراض کو ہم ختم کرنے میں کامیاب ہوئے یہ ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہی کی بدولت محکمہ صحت کی نیک نامی ہوئی اور ان کی محنت رنگ لائی آج10سال بعد پکے ہونے کے لیٹر وصول کررہے ہیں ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ ان ورکرز کی انتھک محنت کا نتیجہ آج انکو مل رہا ہے ڈاکٹر شاہینہ صباء نے کہا کہ ہمارے ورکرز پولیو ڈینگی کرونا جیسے مختلف امراض پر فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں شیخ الیاس احمد ڈاکٹر عطائ الرحمن خان نے کہا کہ ہمارے ورکرز محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے شیخ الیاس احمد نے کہا کہ ہم تمام ورکرز سی ای او سید محمد علی مہدی ودیگر افسران کے شکر گزر ہیں جنکی بدولت آج ہمیں 10سال بعد پکے ہونے کا لیٹر مل رہا ہے تقریب سے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر انصر، محمد عمیر ملک اور ڈاکٹر غلام یاسین نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں