ظریف شہید (خبر نگار)شجاع آباد کے نواحی علاقے جنگل امیر حسین کا رہائشی 16سالہ محمد اسامہ جو کہ اپنے کزن کے ہمراہ فیصل آباد کینال روڈ پر واقع ایک ھوٹل میں مزدوری کرتا تھا ھوٹل مالکان کیطرف سے متوفی کے والد کو فون موصول ہوا کہ آپ کے بیٹے کی خود کشی کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ھے۔ اسامہ کے والد نے نوائے وقت کو بتایا کہ خودکشی کا ڈھونگ رچایا گیا۔ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے دوسری جانب ہوٹل مالکان کی طرف سے سادہ لوح والد کو خوفناک وقوعہ کی کوئی پولیس رپورٹ یا میڈیکل رپورٹ بھی لواحقین کے حوالے نہ کرنا بہت سارے خدشات کو جنم دیتا ہے ‘ متوفی کے والد نے قبر کشائی کی بھی درخواست عدالت میں دے دی ھے۔
بیٹے کی فیصل آباد ہوٹل میں ہلاکت‘ خودکشی کا ڈرامہ رچایا: غلام عباس
Aug 22, 2022