کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج نا گزیر وجوہات کی بناءپر ملتوی 


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی(سی سی اے سی) کا آج(سوموار) اسلام آباد میں ہونے والا پہلا اجلاس بعض نا گزیر وجوہات کی بناءپر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں کپاس کے مجموعی ملکی پیداواری ہدف میں کمی کر کے نیا پیداواری ہدف متعین کیا جانا تھا ۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ملتوی 
 مخبری پر پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش گرفتار، 1200گرام چرس برآمد 
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) مخبری پر پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش گرفتار، 1200گرام چرس برآمدتفصیل کے مطابق پولیس کوخفیہ اطلاع ملی کہ بستی ولانہ کارہائشی شفیق احمد چرس کی بھاری کھیپ کے ہمراہ موضع سنجر پور مےں موجود ہے۔ جسے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے‘ جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مارکرمشتبہ شفیق احمد سے1200 گرام چرس برآمدکرکے حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
 چرس برآمد
سول ڈیفنس کی تعلیمی اداروں گیس پلانٹس و دیگر اداروں میں فائر فائٹنگ ٹریننگ جاری 
دھنوٹ(نمائندہ نوائے وقت)چیف انسٹرکٹر ضلع لودھراں عبدالقدیر نے ٹیم کے ہمراہ ضلع لودھراں بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ گیس پلانٹس کے مالکان اور ملازمین کو فائر فاٹینگ ٹریننگ کو مکمل کراچکے ہیںسول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر عبدالقدیر نے ٹیم محمد اصغر‘محمد الطاف‘ محمد ساجد کے ہمراہ المکہ روہی گیس پلانٹ کے مالکان اور ملازمین کے لئے فائر فاٹینگ ٹریننگ اور فائر سوک ایکسر سائز کا انعقاد کیاگیا چیف انسٹرکٹر عبدالقدیر نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی دکانوں پر ڈی سی پی سلنڈر لگوائیں۔

 دو ہفتوں میں 34 اشتہاری پکڑے گئے 
ملتان( نمائندہ خصوصی ) پی او سٹاف نے02 ہفتوں کے دوران 34 اشتہاریوںکو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان اقدام قتل، رابری، چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے گرفتار اشتہاری مجرمان اور پناہ دہندہ افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن