ملتان( نمائندہ خصوصی )انجمن تاجران کپڑامارکیٹ اندھی کھوئی کلاتھ بورڈ کے مرکزی صدر حاجی بشار ت علی شوکت نے کہاکہ تاجر ملک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ کپڑامارکیٹ اندھی کھوئی میں سیوریج کا پانی مسلسل کھڑا رہنے گاہکوں کو دشواری کا سامنا ہے ‘کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی تاروں کے بے ہنگم جال آتشزدگی کا باعث بنے ہوئے ہیں جو واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے واپڈا انہوں نے میپکو اور واسا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ اس موقع پر کپڑامارکیٹ اندھی کھوئی اندرون شہرکے (8)یونٹس کی تنظیم سازی کرتے ہوئے یونٹ نمبر 1کے صدر غلام سرور،جنرل سیکرٹری عزیزالرحمن۔یونٹ نمبر2کے صدرشیخ محمد جمیل خلیل،جنرل سیکرٹری شعیب رضا۔ یونٹ نمبر3کے صدر محمد اقبال، جنرل سیکرٹری محمد عالمگیر۔یونٹ نمبر4کے صدر عبدالرحمان، جنرل سیکرٹری بلال ہاشم۔ یونٹ نمبر 5 کے صدر بشارت علی شوکت،جنرل سکرٹری خواجہ عرفان۔یونٹ نمبر 6کے صدر میاں فرید،جنرل سیکرٹری مقبول الہیٰ‘یونٹ نمبر7 کے صدرحاجی یونس قریشی، جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم شہزاد‘یونٹ نمبر 8کے صدرمحمد رفیق طوطی،جنرل سیکرٹری خواجہ محمد عمرکو بنایا گیا۔
اندھی کھوئی میں جھولتی تاریں‘ سیوریج کا پانی جمع‘ کاروبار برباد‘ بشارت علی
Aug 22, 2022