اسلحہ کی نما ئش پر بلا امتیاز کریک ڈائون کیا جا ئے : پرویز الہی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع کرنا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن، اراکین پنجاب اسمبلی محمد ارشد چودھری، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، سلیم سرور جوڑا، محمد اختر حیات اور چودھری لیاقت علی شامل تھے، گجرات کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اراکین اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پر وزیر اعلی کے فیصلے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر کام کر گزریں گے۔ ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو پس پشت میں ڈالا گیا۔ عوامی خدمت کے کاموں کو جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ گجرات والے ساتھ نبھانا جانتے ہیں۔ 2ستمبر کو جلسہ عام میں گجرات کے لوگ عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ظفروال میںاینٹی ٹینک مائن پھٹنے سے بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ  سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں عندلیب عباس‘ کنول شوزب‘ عالیہ حمزہ ملک‘ ڈاکٹر نوشین حامد‘ رخسانہ نوید‘ منورہ‘ غزالہ سیفی‘ نصرت وحید‘ سائرہ ندیم‘ شنیلا روتھ اور روبینہ جمیل شامل تھیں۔ مزید براں وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی نے لمپی سکن وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری لائیو سٹاک جامع پلان آف ایکشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور متاثرہ علاقوں میں تحصیل کی سطح پر لائیو سٹاک کے کیمپس کی تعداد بڑھائی جائے جبکہ وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی نے معروف گلوکارہ نیئرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مزید براں وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے علاقے میں آگ لگا کر رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...