گوادر( این این آئی ) گوادر کی پہلی ’’ پالیسی برائے سیاحت ‘‘ کے تحت ’’سیاحتی فیری سروس ‘‘،’’سیاحتی فیسٹیول ‘‘اور’’ ثقافتی سیاحت ‘‘کے منصوبوں پر پیشرفت کیلئے 5عالمی معیار کی کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہو گئیں۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان تمام درخواستوں کا بغور جائزہ لے کر متعلقہ کمپنی کو کنٹریک ایوارڈ کرے گی۔گوادر کی سیاحتی حکمت عملی کے بنیادی اصول گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان 2017-2050 کے زیر سایہ رہیں گے۔اس ضمن میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسر نے بتایا کہ گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تمام درخواستیں 12اگست تک جمع ہو گئی تھیں۔ گوادر سیاحتی حکمت عملی کے تحت گوادر اس کے ملحقہ علاقوں اور ایران تک ایک ’’ فیری سروس ‘ ’کا منصوبہ ہے ،اس کے تحت سیاحتی میلوں کے انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ سیاحوں کو گوادر کے فیسٹیول، میلوں اور دیگر علاقائی تقریبات بارے آگاہی حاصل ہو سکے اور ان سے مانوسیت کو اجاگر کیا جا سکے۔اس ضمن میںثقافتی سیاحت کی داغ بیل ڈالنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، اس سے سیاحوں کو گوادر کے کلچر ،بودو باش اور تہذیب و تمدن کا علم ہوگا ۔
گوادر:’’سیاحتی پالیسی‘‘ ،عالمی معیارکی کمپنیوں سے درخواستیں موصول
Aug 22, 2022