شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ طاہرہ قاضی شہید گرلز ہائی سکول میں سکول ٹیچر شکیلہ کا بچے پر تشدد کا واقعہ بے بنیاد نکلا مذکورہ بچے کی والدہ شگفتہ مبارک کی جانب سے دیئے جانے والے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ سکول میں بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی غلط فہمی کی بناء پر سکول ٹیچر شکیلہ اور پرنسپل بشریٰ ظفر پر بچے پر تشد د کے الزام لگائے تھے تصدیق پر پتہ چلا کہ الزام غلط ہے تاہم ہم مزید کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر بچے پر سکول میں تشدد کی ایک بے بنیاد کہانی چلائی گئی تھی جب اعلیٰ اداروں نے تحقیقات کی تو اصل حقائق منظر عام پر آگئے ۔
سکول ٹیچر کا بچے پر تشدد کا واقعہ بے بنیاد ہے:والدہ
Aug 22, 2022