شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم شیخوپورہ کو پولیو فری بنانے کیلئے پرعزم۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے چلڈرن ہسپتال میں محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 22 اگست سے شروع ہو گی۔ دپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نے ڈبلیو ایچ او اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے تعاون پولیو مہم کو کامیاب کرنے کہ تیاری مکمل کرلی ہے۔ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے چائیں گے۔ 2849 ٹیمیں گھروں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر بچوں کو قطرے پلائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم سے قبل ٹیموں کی جدید خطوط ہر ٹریننگ کرائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پولیو کے جڑ سے خاتمہ کیلئے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی جگہ فرضی اعدادوشمار پکڑے گئے تو اس ٹیم کیخلاف کارروائی ہوگی۔