اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں زرعی فارموں کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی قلت کا مسئلہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب سے مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکتا ہے۔پروفیسر اعظم خان نے کہا کہ سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ زراعت کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ملک میں توانائی کی قلت کی وجہ سے زرخیز زمین کے وسیع حصے کو سیراب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ٹیوب ویل بجلی یا ڈیزل سے چلائے جاتے ہیں، بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ باغبانی کے چیئرمین پروفیسر محمد اعظم خان نے کہاکہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پاکستان میں پانی اور بجلی کی کمی کا بہترین حل ثابت ہو سکتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے کسان اپنی فصلوں کو سیراب کرنے کیلئے ٹیوب ویل چلانے کے لیے بجلی کے بل ادا کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے:پروفیسر اعظم خان
Aug 22, 2022