میاں اختر محمود کاعمران خان سے سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے اس قسم کے بیان کی توقع نہ تھی۔عالم اسلام میں ملعون سلمان رشدی سے متعلق غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عمران خان کو آخر اس بیان کی ضرورت کیوں پیش آئی۔عمران خان کو سلمان رشدی کے ساتھ ایسی کیا ہمدردی ہے کہ متنازعہ بیان دیا۔ ان کا یہ بیان اسلامی غیرت و حمیت کے منافی ہے۔ ایسا بیان عمران خان کے اتحادیوں اور ہمدردی رکھنے والوں کی سیاست کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ حافظ عمار یاسر نے عمران خان سے دینی امور میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن