شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد عمیر ڈوگر سمیت سب انسپکٹر اصغر ڈھلو،اے ایس آئی شفاقت گجر،منشی ریاست اور 3 اہلکار معطل کردیئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ سے پرائیویٹ ٹارچر سیل پکڑا گیا تھا جس کی بناء پر ایس ایچ او سمیت ایس آئی ، اے ایس آئی اور تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ، واضح رہے کہ سابق ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بھی اپنی تعیناتی کے دوران سب انسپکٹر عمیر ڈوگر کو منشیات فروشی کے الزام میں انچارج چوکی جیون پورہ کے عہدہ سے معطل کیا تھا۔