شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ جب بھی اقلیت کو اکثریت پہ زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ملک کی جغرافیائی سرحدیں تبدیل ہوئی ہیں جس کی بڑی مثال سانحہ مشرقی پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ آزای اظہار پر پابندی سے حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کوششیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جس طرح ارشد شریف،صابر شاکر،عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کو حق بات کرنے پر ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی آج ملک اور قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والے صحافی بیرون ملک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم اے آر وائی کے خلاف پابندیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے امپورٹڈ حکومت کے نہ تو جرائم چھپ سکیں گے اور ناں ہی عمران خان کی آواز دبائی جاسکے گی خوفناک مہنگائی کے ذریعے غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے قوم ان آزمائے ہوئے لوگوں سے مایوس ہو چکی ہے اسی لئے آج عمران خان پوری قوم کی امید بن چکے ہیں ان شائاللہ عمران خان ہی 27 کروڑ پاکستانیوں کو حقیقی آزای دلائیں گے۔
آزای اظہار پر پابندی لگانیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:ارشد ہاشمی
Aug 22, 2022