حضور نبی کریمؐ کے اعلیٰ پاک فرمودات مشعل ِ راہ ہیں،پیرنقیب الرحمن

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دربار ِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم ِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے وطن ِ عزیز پاکستان میں امن و سلامتی، اتحاد و ترقی اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے کیلئے حضور نبی کریمؐ کے اعلی پاک فرمودات ہمارے لئے عظیم مشعل ِ راہ ہیں۔ آج زبان کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں ہر طرف جھگڑے، فتنے، فساد اور انتشار کی جو فضا قائم ہو چکی ہے، ہم سب کو اس سے توبہ کر کے اپنی اصلاح کرنی ہو گی کیونکہ جب ہم غیبت، بد اخلاقی، دوسروں کی عزتیں پامال کرنے، بدنیتی، منافقت اور بدگمانی کے مرتکب ہوتے ہیں تو ہماری ذات شر کا حصہ بنتی ہے جس سے ہم کسی دوسرے کا نہیں بلکہ اپنا نقصان کرتے ہیں۔ حضور نبی کریم ؐ محسن ِ اعظم ِ انسانیت ہیں اور اپنی امت کو اس کیفیت میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کا بھلا چاہنے والے، دوریاں مٹانے والے اور مخلوق ِخدا کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرنے والے ہوں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درس ِ حدیث ِ پاک کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن ِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کی۔
پیرنقیب الرحمن

ای پیپر دی نیشن