حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے قریب بھون کلاں میں معمولی جھگڑے پرمسلح ملزمان کی فائرنگ ۔ ایک شخص جاںبحق۔دوافراد شدید ذخمی ۔مقتول کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کسوکی روڈ پر ٹریفک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ولد اسحاق کا مبینہ طور پر حسن ولد آصف ، اعجاز اور حمزہ وغیرہ سے چند روز قبل توں تکرار ہوئی جس پر ملزمان نے گزشتہ روز مسلح ہوکر وہاب پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق جبکہ ایک سات سالہ بچہ احسن اور عادل شہباز شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے وہاب کے لواحقین نے ظالمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسوکی روڈ بلاک کردی ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تو انہوںنے احتجاج ختم کردیا۔