گکھڑمنڈی(نامہ نگار) والدین اولاد کے لیے اﷲ کی عظیم نعمت ہوتے ہیں جن کی خدمت کرنے کا حکم اﷲ اور اس کے رسول ؐ نے دیا ہے جو اولاد زندگی میں ان کی خدمت اور وفات کے بعد مغفرت کی دعائیں کرتی اور کرواتی ہے وہ اﷲ کے اس حکم کی تعمیل کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار لیتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر مبین احمد خاں کے والد احد خاں لودھی مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی ایصال ثواب کی محفل سے قاری محبوب الٰہی، قاری آصف نوشاہی، سید توقیر شاہ، ،مشتاق بادل، محمد سرور انصاری اور محمد علی جرال نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
والدین اولاد کے لیے اﷲ کی عظیم نعمت ہوتے ہیں: قاری محبوب الٰہی
Aug 22, 2022