اسلام آباد (خبر نگار) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے گورنر ہائوس میں معذور افراد میں رکشے تقسیم کئے۔ رکشوں کو خاص طور پر معذور افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ رکشوں کو مکمل طور پر ہاتھ سے چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ایسے جدید رکشوں سے معاشرے کے معذور افراد کو خودکفیل ہونے میں مدد ملے گی۔
ہمیں خصوصی صلاحیتوں کے مالک افراد کو مرکزی قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی۔
خاتون اول نے کہا کہ اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خاتون اول
خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے جدید رکشے معذور افراد میں تقسیم کئے
Aug 22, 2022