اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال5 ہزار192 میگا واٹ ہوگیا۔ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار اور پیداوار20 ہزار808 میگا واٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی وسائل سے7 ہزار 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار9 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ جوہری ایندھن سے2 ہزار332 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری بجلی گھر800 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ونڈ پاور پلانٹس 875 ہزار اور سولر پلانٹس سے پیداوار131 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس پاور پلانٹس سے 70 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں5 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شارٹ فال
بجلی بحران ، شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ ، 5گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ
Aug 22, 2022