اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کیلئے ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج میری پریس کانفرنس میں میرا جملہ یہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر جو الزامات عائد کئے ہیں ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔ اس میں لفظ ’’اور‘‘ کسی وجہ سے کٹ گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے‘ ہمارے اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
کسی دشمن ملک ’’اور‘‘ افغانستان کا لفظ استعمال کیا‘ وزیر داخلہ کا وضاحتی بیان
Aug 22, 2022