گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرسائرہ عمرنے مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی کے ہمراہ 5 روزہ قومی انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا، انسداد پولیومہم 22 اگست سے26 اگست تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 9 لاکھ 63 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق رواں ماہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیو خاتمے کی قومی مہم کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے 3835 موبائل ٹیمز، 161 فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیوٹیمیں مراکز صحت، گھر وں، ریلوے اسٹیشن اورلاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پرذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت گوجرانوالہ اور معاون محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مائیکرو پلان کے مطابق کام کریں، مسنگ چلڈرن اور زیرو ڈوذ بچوں پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر ہر بچے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ علمائے کرام مساجد سے عوام الناس میں آگاہی اجاگر کریں۔