رانا ثناء دیگر درباری گرفتاری کے خوف سے اسلام آباد میں چھپے  ہیں: عمر چیمہ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور دیگر  درباری جو بڑھکیں مارا کرتے تھے اب گرفتاری  کے ڈر سے اسلام آباد میں چھپے بیٹھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف جب بھی کسی نے سازش کی اس کو  ذلت و رسوائی ہی ملی۔ قوم اچھی طرح جانتی ہے شریف اور زرداری ٹولے نے قومی اداروں پر حملے کئے  اور اداروں کیخلاف دشنام طرازی کی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کیخلاف زہر اگلنے والوں کو ہی اقتدار پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کو اپنا غلام بنانے کیلئے سسلین مافیا پیمرا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ عمران خان کے براہ راست خطاب کو روکنا آرٹیکل 19 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ امپورٹڈ مافیا کے دن گنے جا چکے۔  عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ اپنی نااہلی، نالائقی چھپانے اور سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب ڈرامہ کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت کچھ شرم کچھ حیاء کرے اور مخالفین پر سیاسی انتقام کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔
عمر چیمہ

ای پیپر دی نیشن