چین، خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی سے 600 سال پرانے مجسمے برآمد

Aug 22, 2022

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں سطح آب نیچے گرنے کے بعد 6 سو سال پرانے مجسمے برآمد ہوا ہے۔ جنوب مغربی شہر چونگ چنگ کے قریب جزیرے پر موجود ایک بڑے پتھر پر  بنے تین مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔ ان تین مجسموں میں مرکز میں گوتم بدھ کا مجسمہ جکہ دونوں اطراف میں موجود مجسمے بدھ بھکشو خیال کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یانگزی سے دریافت ہونے والے یہ مجسمہ 600 سال قبل منگ اور چنگ خاندانوں کے دور حکمرانی کے دوران بنائے گئے ہونگے۔ خیال رہے کہ رواں برس یورپ میں بھی خشک سالی، سخت گرمی اور بارشوں کی کمی کے باعث یورپ کے دریائوں میں بھی سطح آب میں کمی آنے کے بعد کافی نایاب اور قدیم چیزیں ظاہر ہوئی ہیں۔
مجسمے برآمد

مزیدخبریں