ماسکو (آئی این پی ) روسی صدر کے قریبی مشہور روسی فلسفی، نظریہ پرداز کی بیٹی باپ کی گاڑی میں مشکوک طریقے سے ہلاک، الیگزنیڈر ڈوگین کسی دوسری گاڑی میں گھر پہنچے۔ روسی میڈیا کے مطابق مشہور روسی فلسفی اور مفکر الیگزنڈر ڈوگین کی بیٹی کار میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہے۔
الیگزنڈر ڈوگین کی بیٹی داریا ڈوگینا ولادی مشکوک طور پر ہونے والے ایک کار دھماکے میں ماری گئی۔ الیگزنڈر ڈوگین کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین کا بہت قریبی شخص جانا جاتا ہے۔ روسی ذرائع کے مطابق ڈوگین خاندان کے ایک قریبی شخص نے ڈوگین کی بیٹی کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ جس گاڑی میں یہ حادثہ رونما ہوا، وہ الیگزنڈر ڈوگین کی گاڑی تھی اور اصل ہدف الیگزنڈر ڈوگین ہی تھے مگر داریا ڈوگین اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے اپنے باپ الیگزنڈر ڈوگین کی گاڑی میں گئی جبکہ خود الیگزنڈر کسی دوسرے ذریعے سے واپس اپنے گھر پہنچے۔
روس دھماکہ