کرونا ، مزید 2افراد جاں بحق، 160مریضوں کی حالت تشویشناک، جاپانی وزیراعظم بھی شکار

اسلام آباد‘ ٹوکیو (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں۔  مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 749 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ  روز این آئی ایچ کی ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 749 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 468 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 2.64 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاپانی وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم اپنی سرکاری رہائش گاہ پر قرنطینہ ہو گئے۔دوسری طرف امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جِل بائیڈن ہلکی علامات کے ساتھ پچھلے ہفتے کرونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد امریکی خاتون اول نے 5 روز تنہائی اختیار کی۔ ترجمان کے مطابق آج جلِ بائیڈن کے 2 کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔

کرونا

ای پیپر دی نیشن