لاہور‘ اسلام آباد (نیٹ نیوز‘ خبر نگار) لیجنڈ گلوکارہ نیئرہ نور کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی۔ بعدازاں انہیں سپردخاک کر دیا گیا۔ اہل خانہ‘ رشتہ داروں اور اداکاروں سمیت متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم شہبازشریف‘ زرداری‘ بلاول‘ کبیر واسطی نے اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا انہوں نے جو گایا کمال گایا‘ یہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔
افسوس‘ سپردخاک