بارش و سیلاب سے پور ے بلوچستان میں تباہی ہوئی :نصیر  شاہوانی

کوئٹہ(آن لائن) پی ڈی ا یم بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر خان شاہوانی نے کہاکہ بارش و سیلاب سے پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تمام اضلاع آفت زدہ اور وہاں کے باشندے مصیبت میں گہرے ہوئے ہیں جانی نقصان ہوا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرین کی بحالی کے لئے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں لوگوں کے املاک ضائع ہوئے ہیں ہزاروں کنبے بے گھر اورچھت خ وراک و علاج کے منتظر ہیں ایسے میں حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں بلوچستان پرصرف اور فوری طور پر بڑے پیکج کا اعلان کرنا چاہیئے۔ا ن خیالات اظہارانہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کے قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے سنیر نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت مولانا جلال الدین صلاح الدین بسم اللہ شاہوانی اور عبدالجبار بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن