سپریم کورٹ عمران خان کی تقا ریر کا نوٹس لے: سلیم مانڈوی والا 

Aug 22, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی تقاریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عمران خان کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ آئی جی سمیت دیگر افسران کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں اپنے ایک بیان میںسلیم مانڈوی والانے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کی تقریر کا فوری نوٹس لے عمران خان یوں سڑکوں پر کھڑے ہوکر عدلیہ اور دیگر اداروں کو کب تک دھمکیاں دیتے رہیں گے عمران خان اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیںعمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد ہوش و ہواس میں نہیں رہے عمران خان کو حالات خراب کرنے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے سے روکنا ہوگا۔
سلیم مانڈوی والا 

مزیدخبریں