مشیروزیراعظم امیر مقام کا گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پرا ظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور،قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے پاکستان کی گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق ملی نغمہ  ’’ وطن کی مٹی گواہ رہنا ‘‘  آج بھی مقبول ہے، وہ شاندار قومی گیت گانے کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ا ظہار افسوس

ای پیپر دی نیشن