اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزاء سید امین الحق ، فیصل سبز واری خواجہ،سعد رفیق ، سید ریاض حسین شاہ ، طلحہ محمود، مولاناسعد محمود ، ساجد طوری نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلبل پاکستان نیرہ نور کے انتقال کا سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے،ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم گلوکارہ سے محروم ہوگیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزاء نے مزید کہا کہ نیرہ نور نے اپنے سروں سے دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا ، نیرہ نور کی گائیگی اور گائے ہوئے انمول گیت سننے والوں کے دلوں میں ہمیشہ یاد رہیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت