این اے 245  ضمنی الیکشن ، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو پریذائیڈنگ آفیسرز لگانے کا الزام بے بنیاد قرار

اسلام آباد(خبر نگار)الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 245 کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کو پریذائیڈنگ آفیسرز لگانے کے الزام کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی طرف سے یہ الزام کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پریذائیڈنگ آفیسرز لگا دیا گیا ہے سراسر غلط اور بے بنیادہے ،تمام پریذائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہیں اور ان کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی
 الزام بے بنیاد

ای پیپر دی نیشن