اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے نے ریلوے ٹریکس پر پانی آ جانے کی وجہ سے متعدد اسٹیشنوں پر ٹرین آپریشن روک دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حبیب کوٹ، جیکب آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال اسٹیشنز پر ٹرین آپریشن معطل ہے، ان اسٹیشنوں کے ٹریکس پر 6 سے 12 انچ تک پانی اوپر سے گزر رہا ہے۔ سی ای او ریلوے فرخ تیمور کا کہنا ہے کہ صورت حال کے کنٹرول کے لیے ریلوے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ٹریک پر سے پانی گزرنے کی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین آپریشن جلد دوبارہشروع کر دیا جائے گا۔
ٹرین آپریشن معطل
سیلابی صورتحال،ٹریکس پر پانی کے باعث متعدد اسٹیشنوں پر ٹرین آپریشن معطل
Aug 22, 2022