انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ، عمران خان کاعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Aug 22, 2022 | 10:41

ویب ڈیسک

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے امکانات ہیں جس سے بچنے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم تھوڑی دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ صدرعلی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکایا ہے جبکہ عمران خان کی تقریر کو بھی ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں