سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کا ریلیف ریسکیوآپریشن جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سے بلوچستان کا آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر ریلیف ریسکیوآپریشن جاری

بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللّہ،سوئی، سبی، لسبیلہ، چتھر نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی اور صحبت پور میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے بلکہ کافی اضلاع کا آپس میں رابطہ منقطع ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ ربی کینال سے 65 افراد، ڈیرہ بگٹی میں 570 لوگوں کو جبکہ سنسگسیلا میں 60 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتعقل کیا گیا ہے۔اور اُنکو تیار شدہ کھانا ، ٹینٹ اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ 
بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلہ، سنگسیلا، تحصیل چتھر میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے  جن میں متاثرین کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جا رہی  ہے
ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی کے لئیے سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی کی جانب سے شاہراوں اور پلوں کی مرمت کا  کام بھی جاری ہے۔ کراچی کوئٹہ کے درمیان اوتھل اور بیلہ کے مقام پر سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پلوں کا عارضی ڈائیورشن ہیوی ٹریفک کیلیے کھول دیاگیا اس وقت راستے میں کھڑی ہیوی ٹریفک رواں دواں ہے۔ اسکے علاوہ تمام بڑی شاہراہوں کو جلد از جلد کھولنے کے لئیے آپریشن جاری ہے 
پاک فوج اور ایف سی سیلاب میں پھنسے لوگوں کے ریسکیو اور ریلیف کے لییے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سول انتظامیہ کی بھرپور  مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن