شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ الیکشن کا التوا قابل قبول نہیں نگران حکومت کا بنیادی مقصد اورترجیح انتخابی عمل بروقت اور شفاف بنانا ہے پی ٹی آئی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے عوام ہمارا ساتھ د یں تو ملک وقوم کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے، نگران وزیر اعظم کو کابینہ کا حجم مختصر رکھتے ہوئے اپنی توجہ قومی و آئینی ذمہ داری ادا کرنے پر مرکوز کر نی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ملک قوم کو محب وطن قیادت کے فقدان کا سامنا ہے ایماندار قیادت کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس طرح کی ضرورت کبھی ماضی میں اتنی شدت سے محسوس نہیں کی گئی۔