صدر پاکستان ناموس صحابہؓ و اہلبیت ؓبل پر دستخط کریں:علامہ زاہد الراشدی


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)عالمی ادارے اور طاقتیں مقدسات اور مقدس ہستیوں انبیاءکرام صحابہ کرام اہل بیت عظام کی توہین کو عالمی قوانین میں جرم تسلیم کریں،صدر پاکستان ناموس صحابہؓ و اہلبیت ؓبل پر دستخط کریں، دشمن اسلام کے گواہوں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہد الراشدی ،صوبائی امیر سنی علماءکونسل مولانا محمد اشرف طاہر ،مولانا عبدالجبار سلفی نے دفاع صحابہؓ و اہلبیت ؓعظام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا حماد الزھراوی نے کانفرنس کی صدارت کی۔مولانا عزیز الرحمن ،مولانا قاری فہیم الرحمن، مولانا حامد صدیقی ،مولانا محمد یونس ،مولانا خالد سرفرازی نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تحفظ میں قرآن کی توہین کو پس پردہ ڈالا جا رہا ہے توہین قرآن کے محرکات کو سامنے لا کر چرچز اور اقلیتی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی تحقیق کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن