گوجرانوالہ:پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام بیت المال کی امدادی تقریب

Aug 22, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں ودود حسن ڈاراور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت چیئرمین بیت المال پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی بیوہ اور مستحق خواتین کی مالی امدادکی،خواتین کو امدادی چیک اور معذوروں کو ویل چیئرزدیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام بیت المال کی طرف سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں ڈائریکٹر بیت المال پاکستان گوجرانوالہ رفاقت اشرف تارڑ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر غریب بیوہ خواتین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین بیت المال پاکستان عامر فرید پراچہ سمیت کا امدادی چیک ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں