لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ میں مسیحیوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کے جلائے جانے پر لدھیوالہ وڑائچ میں کرسچن کمیونٹی کا احتجاج کیا، پادری بابو عزیز جارج نے کہا کہ ہم مسیحی آسمانی کتابوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کی بے حرمتی کرنے بارے سوچ بھی نہیں سکتے اگر کسی بد بخت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی تو اسے گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جاتا ،صوبائی حکومت متاثرین کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔مسلم لیک ن گوجرانوالہ کے کوآرڈینیٹر سابق کونسلر مشتاق بوٹا مسیح نے کہا کے جڑانوالہ میں مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو جلانا اور توڑ پھوڑ کرناقابل مذمت ہے شر پسند عناصر نے ملک میں انتشار کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں ایلڈر اسحاق بلیم اور ایلڈر روفن مشتاق نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جب بھی کبھی کسی دوسرے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی ہوتی ہے تو پاکستان کے مسیحی مسلمان بھائیوں کے ساتھ احتجاج کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلتے ہیں۔
آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں بے حرمتی کاسوچ نہیں سکتے :پادری عزیز جارج
Aug 22, 2023