گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نجات کا واحد راستہ قرآن و سنت کی پیروی میں ہے،موت اٹل حقیقت ہے،اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے اور برے کام چھوڑنے کا عزم کرنا چاہیے،صالح اعمال ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عبدالجبار مہر کی والدہ مرحومہ کے ختم قل شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔