ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کا ٹراماسنٹر کادورہ

Aug 22, 2023

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے ٹراماسنٹر کادورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ ایمر جنسی،سرجیکل وارڈ،آرتھو پیڈک وارڈ،لیبارٹری،سی ٹی سکین،ایکسرے روم،او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کامعائنہ کیااور مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ادویات کی فراہمی و کمپیوٹرائز ڈ ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈنیشن اشفا ق رسول ایم ایس ڈاکٹر شکیل شاہد،انچارج ٹراماسنٹر ڈاکٹرشہزاد احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس اور انچار ج ٹراماسنٹر کو ہدایت کی کہ سی ٹی سکین ، ایکسرے سمیت مریضوں کا ڈیٹا انٹری ریکارڈروزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈکیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹراماسنٹر کی صفائی ستھرائی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھا جائے ۔

مزیدخبریں