عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے زیر اہتمام معروف قانون دانوں کی یاد میں ” یاد رفتگان “ منایا گیا


لاہور(خبرنگار)عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے زیر اہتمام معروف قانون دانوں عبدالرشید قریشی ، جسٹس ( ر) ملک سعید حسن ، ڈاکٹر سید فاروق حسن ، محمد سعید انصاری اور این اے بٹ کی یاد میں ” یاد رفتگان “ ہائی کورٹ بار کے کراچی ہال میں استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی کی صدارت میں منایا گیا جس میں مہمان خصوصی برسٹر نسیم باجوہ تھے جبکہ دیگر شرکاءمیں عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر امتیاز رشید قریشی،ملک احتشام الحسن ، پیپلز لائرز فورم پنجاب کے سابق صدر میاں حیف طاہر ، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ، سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار غلام مرتضیٰ چودھری ، نو بہار شاہ ، جماعت اسلامی کے فرید پراچہ ، قمر انجم انقلابی ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، آفتاب ورک ، حافظ عطا الرحمان ، سیٹھ بشیر‘پنڈت بھگت لال ، محمد سرور ، چودھری خورشید احمدو دیگر سمیت مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاءنے عدلیہ بچاﺅکمیٹی کے چیئر مین ( مرحوم ) عبدالرشید قریشی سمیت دیگر سینئر وکلاءکو ان کی ملکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر منظور علی گیلانی نے کہا کہ ملک کے استحکام ، ترقی ، سالمیت ، بقاءکے لیے اپنی خدمات دینے والے سینئر وکلاءکی یاد میں دن منا رہے ہیں‘ یہ تمام لوگ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ان رہنماﺅں کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن