ہر مذہب اور الہامی کتب قابل احترام ہے، قمرالزماں بابر 


لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان پیس گروپ کے چیرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی سے ہر مسلمان کا دل زخمی ہوا ہے۔مغرب اس بات کو سمجھے کہ ہر مذہب اور الہامی کتب قابل احترام ہے۔مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں دوسرے لوگوں سے بھی یہی توقع ہے۔قرآن پاک اور مقدس ہستیوں کی توہین دہشت گردی ہے۔دنیا کا امن باہمی احترام کے اصول پر ہی قائم رہ سکتا ہے۔اقوام متحدہ تمام مذاہب ،الہامی کتب اور مقدس ہستیوں کے احترام کے لیے قانون سازی کرے۔توہین مذہب کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔اس وقت مسلمانوں کو مثالی اتحاد کی ضرورت ہے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مضبوط موقف اپنا نا وقت کا تقاضا ہے۔مسلمان ممالک کا مضبوط اور ترقی یافتہ ہونا ہی اپنے جائز حقوق کو منوانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن