مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات متنازع نہ بنائے جائیں:لیاقت بلوچ


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلامک لائرز موومنٹ کی نیشنل کانفرنس، جماعت، اسلامی سیالکوٹ کی تربیتی تفریحی ورکشاپ، جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع اور شادباغ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں کی 5 سال مدت مکمل ہوگئی، نگراں عبوری حکومتیں بن گئیں۔ آئینی، جمہوری اور انتخابی اعتبار سے 90 دن میں انتخابات کا آئینی آرٹیکل بالادست ہے۔ انہوں نے کہا متنازع مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات متنازع نہ بنائے جائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان متنازع مردم شماری کو مسترد کرے اور تاِسے واپس حکومت اور مشترکہ مفادات کونسل کی طرف بھیج دے۔ جماعتِ اسلامی انتخابی التوائ پر سراپا احتجاج ہے اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن