اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سول جج عاصم حفیظ کو 5 بار طلب کر چکی ہے۔جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا تب تک پیش نہیں ہوں گا۔رضوانہ تشدد کیس، وفاقی پولیس کی مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔
سول جج