توہین الیکشن کمشن :چیئر مین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد ذاتی حیثیت میں آج طلب


 اسلام آباد (این این آئی)توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں (آج)منگل کوطلب کر لیا ،الیکشن کمیشن نے (آج) منگل کو کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن کا چار رکنی بنچ ممبر سندھ کی سربراہی میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا ،آلیکشن کمیشن نے گزشتہ دو سماعتوں میں پی ٹی آئی چیئرمین ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو حاضری سے متعلق استثنیٰ دے چکا ہے۔
توہین الیکشن کمشن 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...