اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیرموثر قرار دے دی۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2013کی اسمبلی معیاد پوری کر کے ختم ہو چکی ہے، استعفوں سے متعلق درخواست غیرموثر ہو چکی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیرموثر قرار دے کر خارج کر دی۔واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست غیر مو¿ثر