انٹر بنک ڈالر 1.35‘ سونا 3100 روپے تولہ مہنگا


کراچی (کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میںاضافہ سے ہوا۔ انٹر بنک میں ڈالر 297 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 304روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بنک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر 1.35روپے اضافہ سے 295.78 روپے سے بڑھ کر 297.13 روپے کی سطح پر آگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے اضافہ سے 304 روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ڈالرز اضافہ سے 1891ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 3100 روپے تولہ اضافہ سے 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2658روپے اضافہ سے 1لاکھ 97ہزار 102روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2800روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...