پاور سیکٹر کا گردشی قرض 182 ارب روپے کم کرنیکا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر


 اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضوں میں 182 ارب روپے کی کمی کا پلان منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے تک پہنچ گیا جسے رواں مالی کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک لایا جائےگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں جبکہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقایاجات 760 ارب سے زائد تک پہنچ چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کے 110 ارب روپے کے بقایاجات ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ پاور سیکٹرکے گردشی قرض میں کمی کا پلان شیئر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کا پلان وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے تیار کیا ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہارتشویش کیا تھا۔
نگران حکومت پلان منظور 

ای پیپر دی نیشن