توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل‘ سماعت کل ہو گی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاءبندیال نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس عمر عطاءبندیال‘ جسٹس مظاہر نقوی اور جمال مندوخیل شامل ہیں۔ تین رکنی بنچ 23 اگست کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوایا تھا۔
توشہ خانہ کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...