اسلام آباد(نا مہ نگار)نگران حکومت نے بجلی کے نقصانات اور چوری روکنے کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم کیا جارہا ہے۔نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے نقصانات اور چوری روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔حکام کے مطابق نگران حکومت نے بجلی کے موجودہ یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یکساں ٹیرف کے باعث وفاقی حکومت نے رواں برس سبسڈی کیلئے 310 ارب رکھے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف میں فرق کی سبسڈی 315 ارب رکھی گئی ہے۔ستاویز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہر صوبے میں بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمے داری صوبوں کو منتقل کردی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی، لاہور گوجرنوالہ،فیصل آباداور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی ۔ پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختونخوا کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔
بجلی ٹیرف ختم