لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ صمصام بخاری نے گزشتہ روز جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ عوام‘ حکومت اور اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ مجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ الیکشن مارچ سے آگے جائیں گے۔ سینٹ الیکشن 12 مارچ کو ہیں۔ سینٹ کے الیکشن سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہئیں۔ الیکشن نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں۔ ہمارے آنے کے بعد پی ٹی آئی کامیابی تک پہنچی۔ ہمارے جوائن کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک ہی سیٹ جیتے تھے۔
صمصام / ترین
صمصام بخاری آئی پی پی میں شامل‘ الیکشن مارچ سے آ گے نہیں جائیں گے: جہانگیر ترین
Aug 22, 2023